ملتان،میلسی (نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان راجہ رفعت مختار کا ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کے تھانہ کرم پور کی حدود ملک واہن سے کمسن بچی راجع فاطمہ کے اغوا کا نوٹس پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی برآمد کر لی موضع ملک واہن کی خاتون کی شادی راجن پور کے ثاقب حسین سے ہوئی دونوں کے ہاں دو بیٹیوں کی ولادت ہوئی اسی دوران خاتون جھگڑ کر بیٹیوں کو لے کر اپنے میکے کرم پور آگئی گزشتہ دنوں اس کا خاوند بیوی اور بیٹیوں کو لینے سسرال آیا تو وہاں جھگڑا ہو گیا واپس جاتے ہوئے ثاقب حسین اپنی تین سالہ بیٹی راجع فاطمہ کو ساتھ لے گیا جس پر بچی کی والدہ نے تھانہ کرمپور میں مقدمہ درج کرا یاتھا۔
کرم پور پولیس
آر پی او کابچی کے اغواء کا نوٹس،کرم پور پولیس نے بازیاب کرالیا
Jul 05, 2022