شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)لمپی سکن سے مرنیوالے جانوروں سے تعفن پھیلنے لگا ،شہری سراپا احتجاج ،تفصیل کے مطابق شجاع آباد لمپی سکن پھیلنے سے جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مویشی پالوں نے مردہ جانوروں کو نہر میں پھینک دیا۔نہر میں درجنوں مردہ جانوروں کے جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا۔شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل لوگوں نے لمپی سکن سے مرنے والے جانوروں کو بستی داد نہر میں ڈال دیا تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تعفن اور بدبو پھیل رہی تھی جیسے ہی ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہم نے فوری طور پر ضلع کونسل سے مشینری طلب کی اور آج رات باقاعدہ آپریشن کیا جائے گا اور جانوروں کو محکمہ لائیو سٹاک کی مدد سے ڈمپ کردیا جائے گا۔
تعفن
لمپی سکن سے مرنیوالے جانور نہروں میں پھینکنے سے تعفن پھیل گیا ،شہری پریشان
Jul 05, 2022