سنٹرز پر سہولیات ناپید، امدادی رقوم سے کٹوتی ، خواتین سراپا احتجاج

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت )سنٹرز پر سہولیات ناپید، امدادی رقوم سے کٹوتی ، خواتین سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا راشن سکیم کے تحت صرف خواتین کو 2ہزار روپے دینے کا سلسلہ جاری ہے پیسے دینے کے لیے پرائیویٹ موبائل ایزی شاپ کو ہی بطور سنٹر بنایا گیا ہے ٹبہ سلطان پور میں بھی چوک عاصم اقر وارڈ نمبر 6میں دو کاونٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر نہ ہی خواتین کے بیٹھنے کے لیے انتظام ہے اور نہ پینے کے صاف پانی کا اور خواتین سے سنٹر انتظامیہ دھڑلے کے ساتھ بے خوف وخطر ہوکر 2ہزار روپے میں 500روپے کٹوٹی کرتے ہوئے 1500روپے خواتین کو دے رہے ہیںخواتین شہباز بی بی ، رخسانہ ، شمیم بی بی ، گلناز ، شبو مائی ، جنداں بی بی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے  کہاکہ ہ سلطان پور 500روپے کٹوتی کرنے والے سنٹر انتظامیہ اور نشاندہی کے باوجود نوٹس نہ لینے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹراحساس کفالت پروگرام تحصیل میلسی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام تحصیل میلسی حسنین سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے خبر چھاپنی ہے تو چھاپ لیں مجھ پر کونسا پہاڑ گر جائے گا۔
خواتین  احتجاج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...