ڈاکو تاجر،پٹرول پمپ ملازم سے 35لاکھ لو ٹ کر فرار،فائرنگ سے 2زخمی

وہاڑی ،کبیروالا،گگو منڈی،میلسی،دائرہ دین پناہ،احمد پور سیال(کرائم رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت ) ڈاکو تاجر،پٹرول پمپ ملازم سے 35لاکھ لو ٹ کر فرار،فائرنگ سے 2زخمی ہوگئے۔وہاڑی سے کرائم رپورٹر ، نامہ نگار کے مطابق جہاز چوک میں اذان موٹرز پر دن دیہاڑے دو ڈاکو 18 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تاجر محمد رمضان نے بتایا کہ ہم گاڑی کی رقم کی ادائیگی کے لئے 18 لاکھ نجی بنک سے لیکر شوروم پہنچے تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پسٹل تان کرنقدی لوٹ لی۔کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ماڑی سہو اڈا پر قائم پی ا  یس او پٹرول پمپ کے منشی زاہد گن مین کے ہمراہ پیسے بینک جمع کروانے جارہے تھے کہ نبی پور سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ڈکیتوں نے  فائرنگ کرکے روک لیا اور 17 لاکھ چھین کر فرار ہو گئے،فائر لگنے سے دونوں ملازم زخمی ہوگئے۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق 203ای بی میںملزمان شاہد ڈوگر ،سجاد ڈوگر ،مصطفیٰ،سجاد بھٹہ اور ایک نا معلوم موبائل ٹاور پر موجود مشینری کی توڑ پھوڑ کرنے لگے سیکورٹی گارڈ علی حیدر نے منع کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا  اورفرار ہو گئے سیکورٹی سپر وائزر کے مطابق ملزمان شاہد ڈوگر اور سجاد سیکورٹی کمپنی کے سابقہ ملازم ہیں جنہیں کمپنی نے نکال دیا ہے ۔میلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق موضع ملکو کے رہائشی جاوید بھٹی کے کریانہ سٹور کی تین چور چھت پھاڑ کر سیف میں موجود سات لاکھ پانچ ہزار نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے ، محلہ ریاض آباد کے حافظ محمد آصف کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق  عمیر نامی دوکاندار کے پاس دو نامعلوم افراد آئے اور گلے سے نقدی 37000ہزار، موبائل اٹھاکر فرارہوگئے۔احمد پور سیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رانا وقار اصغر کے قربانی کے دوبکرے نامعلوم چور کار میں ڈال کر رفو چکر ہوگئے ۔ کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ امجد رشید کے بھائی شیخ آصف رشیدجبکہ وارڈ نمبر 14 اے کے رہائشی تحصیل ہسپتال کے ملازم محمد ارسلان گورمانی، حمزہ غوری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
وار داتیں

ای پیپر دی نیشن