ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کوناکام بنا  دینگے ، ثروت اعجاز قادری


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ملک دشمن سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،پاک فوج کی ملک کی سلامتی وبقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر قوم کو فخر ہے ،تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی جدوجہد سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،توہین آمیز واقعات کو روکنے کیلئے بین اقوامی سطح پر اقدامات کئے جائیں ،نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ،عالم اسلام کو ناموس رسالت ﷺ کی اولین بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،دنیا کو مسیج دیا ہے کہ پاکستان کے مسلمان امن پسند ہیںاقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی پاکستان میں ہے دنیا 
کے کسی ملک میں نہیں ہے ،ہم مرسکتے ہیں مگر گستاخی رسول کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ،بھارتی جنتا پارٹی انصاف کا قتل کررہی ہے جنونی ہندئوں کی مسلم نسل کشی اور مساجدوں کو آگ لگانے جیسے واقعات میں بھارتی حکومت ملوث ہے، ،بھارت میں مذاہب مخالف اور شعائر اسلام کی توہین منظم سازش کے تحت کی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ،انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں حکومت کو بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت اور امن پسند ہیں ،پاکستان بنانے میں سب سے زیادہ قربانیاں اہلسنت کے علماء ومشائخ اور عوام نے دی ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے بھی اہلسنت کی بے مثال کاوشوں کو نہیں بھلایا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ معاشی واقتصادی استحکام کیلئے ترجیعی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت اس سلسلے میں ملک بھرکی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی سربراہی کل جماعتی کانفرنس بلائے ۔

ای پیپر دی نیشن