نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تحت میک اسپیس ہیکاتھون دوم کا انعقاد 


کراچی (نیوز رپورٹر) پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل، پاکستان نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کے تعاون سے میک اسپیس ہیکاتھون دوم کا انعقاد کیا ۔ میک اسپیس ہیکاتھون ایک آن لائن مقابلہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے والے افراد کو باصلاحیت بنانا تھا تاکہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو درپیش ایک انتہائی پریشان کن مسئلے یعنی کہ آبادی میں بے پناہ اضافہ کے موئثر اور کارآمد حل دریافت کرسکیں۔ ہیکاتھوں کے دوران، پی ایس آئی پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ عائشہ لغاری نے آبادی میں ہوشربا اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، ''یہ ایک انتہائی مشکل جنگ ہے، اور یہ صرف اسی صورت میں جیتی جاسکتی ہے جب ہم غیر روایتی اور جدید خطوط پر استوار حل پیش کریں، جو معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوام تک جا پہنچیں۔'' تین دِنوں پر محیط اِس ہیکاتھون میں 60 سے زائد ٹیمز نے پائیدار، موئثر اور قابلِ عمل حل تیار کیئے جن کے ذریعہ خاندانی منصوبہ بندی، قبل از شادی مشاورت و پیشبندی، جنسی و تولیدی صحت پر مستند معلومات کے فروغ اور خواتین کو با اختیار و خود مختار بنانا شامل تھا۔ چند بہترین حل سننے کے بعد، منصفین نے ٹیم ٹیم کیلیبر Team Caliber  کو اول انعام کا حق دار قرار دیا اور، ٹیم ٹیم - وہ کہانی - Team WoKahani اور ٹیم ٹیم - ہم راہ - Team Humrah کو ثانوی انعام پیش کیا۔ اول آنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے اور دوم آنے والے ٹیمز میں ایک، ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے گئے۔ عمر عابدین پراجیکٹ ڈائیرکٹر این آئی سی کراچی نے اِس موقعہ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے پی ایس آئی پاکستان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو کام پی ایس آئی پاکستان کر رہی ہے وہ پاکستان کی معاشی سالمیت کے لیئے انتہائی ضروری ہے، اور اُن کا عزمِ جزم این آئی سی کراچی کے مقصدِ اولیٰ سے مطابقت رکھتا ہے، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مبنی ایک وسیع نیٹورک کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن