سمر کیمپ ،الخدمت آغوش ہوم کے بچوں کا’’ پینسل انڈسٹریز‘‘ کا مطا لعاتی دورہ 

Jul 05, 2022


کراچی (اسٹاف رپورٹر )الخدمت آغوش ہوم کے تحت جاری سمر کیمپ 2022 کے سلسلے میں  بچوں کو ’’انڈس پینسل انڈسٹریز ‘‘کے مطالعاتی دورہ پر لے جا یا گیا ۔اس موقع پر الخدمت ’’آغوش ہوم ‘‘کے منیجر مصعب بن خالد اور انڈسٹری کے ذمہ داران موجود تھے۔ بچوں کو انڈس پینسل انڈسٹریز کا دورہ کروایا گیا اوربچوں نے انڈسٹریز کے مختلف حصے دیکھے۔ انڈسٹری میں بچوں نے پینسل اوردیگر مصنوعات کی تیاری کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا ۔ بچوں کو پینسل و دیگر مصنوعات کی تیای اوراس میں استعمال ہونے والے میٹریل سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ بچوں نے تمام مراحل دلچسپی سے دیکھے اور سوالات بھی کیے، جن کے جوابات انہیں دیئے گئے۔ بچوں نے دورہ کومعلوماتی اور دلچسپ تجربہ قرار دیا۔ پینسل انڈسٹریز کی جانب سے آغوش ہوم کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منیجر ’’آغوش ہوم‘‘ مصعب بن خالد نے کہا کہ الخدمت آغوش ہوم کی جانب سے سمر کیمپ جاری ہے ،جس میں عریبیک لینگویج ،کمپیوٹرکلاسز ،ہینڈ رائٹنگ ،مارشل آرٹ ،اسپورٹس ،اسٹڈی ٹورز کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یہ مطالعاتی دورہ بھی سمر کیمپ کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمر کیمپ میں ہونے والی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اوران میںخوداعتمادی بھی بڑھے گی۔ الخدمت ان بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کر نا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا مطالعاتی دورے سے بچوں کی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔ دورے کیلئے تعاون پر انڈس پینسل انڈسٹری کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں