عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا، اعظم لوہانی


کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی قوم اور اداروں سے معافیاں مانگیں کہ انہوں نے اپنے اقتدار کی ہوس میں قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا۔ا نہوںنے  مزید کہا کہ عمران خان پاکستان اور اداروں سے کھلواڑ بند کریں اور اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کا بدلہ ملک میں افراتفری پھیلا کر نہ لیں۔پاکستان مسلم لیگ وہ جماعت ہے کہ جب بھی ملک میں مشکل وقت آیا تو اسی نے ملک کو مشکل وقت سے نکالا۔  17جولائی کو پنجاب کے عوام (ن) لیگ کو ووٹ دیکر نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ آج ملک عمران خان کی کرپشن،لوٹ مار اور ناہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جلد اچھا دور آئے گا اور ملک پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن