جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں مناسک حج پر سیمینار سے علما خطاب 


کراچی(اسٹاف رپورٹر ) جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں ہونے والے  مناسک حج سیمنار  سے علماء و رہنماوں کا خطاب پاکستانی حجاج سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں ۔سعودی حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے امت میں تفرقہ پیدا کرنا چاھتے ہیں۔ فضائل و مناسک  حج  سے خطاب میں مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ عبدالخالق آفریدی ، مولانا مفتی انس مدنی ، عمران احمدسلفی  ، مولانا عبدالعظیم خان ، مولانا قاری مصدق الامین ، مولانا طفیل محمدی، مولانا عامر کشمیری ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا  پاکستانی حجاج سعودی عرب میں اپنے ملک کے غیر سرکاری سفارتی نمائندے ھیں اسلئے انکو سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کرنی چاھئے انھوں نے کھا کچھ عناصر جو منفی سیاسی عزائم رکھتے ھیں وہ قبضہ فلسطین کی آڑ میں آئمہ حرمین اورسعودی حکومت کیخلاف توہین آمیز پروپیگنڈہ کرتے ہیں جسکا مقصد مشرقی استعمار کو خوش کرنا ھے انہوں نے مزید کھا 1923میں ختم ہو جانیوالے سوسالہ معاہدہ  کے بعد بھی سعودی حکومت  اس طرح قائم رہے گی اس  موقعہ پر ایک قراداد کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کیساتھ حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کیلیے ہر ممکن اقدام کرے  اور انکو  ہر صورت میں وطن واپس لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن