میرپورخاص(بیورو رپورٹ) حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، خراب ٹرانسفامرز ٹھیک نہ کرنے اور زیادتیوں کے خلاف میرپورخاص میں بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، اور SDO واپڈا ریاض میؤ کی نا اہلی کے باعث میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزشتہ ایک ماہ سے لائٹ نہ ہونے کے خلاف احتجاج اور دھرنا، مظاہرین نے کئی گھنٹے روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی، مظاہرین حیسکو کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے میں گزشتہ ایک ماہ ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث بجلی نہ ہونے پر ان علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں بجلی کے ستائے ان علاقوں کے رہائشیوں نے احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا اس موقع پر مظاہرین اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ شدید گرمی میں سیٹلائٹ ٹاون میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹرانسفارمر جلے ہوئے ہیں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان رہائشی علاقوں اور ملحقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا نظام مفلوج ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حیسکو کے اہلکار اور افسران پیسوں لے کر کے متبادل ٹرانسفارمرز نصب کرتے ہیں حیسکو والے ایک ماہ گزر جانے کے باوجود درست ٹرانسفارمر لگانے کو تیار نہیں ہیں اور اب ٹرانسفارمرز کو دوبارہ تبدیل کرنے کے لئے بھاری رقم طلب کر رہے ہیں لیکن ان آبادیوں کے غریب عوام کو روز روز کہاں سے پیسے دیں انہوں نے اعلیٰ حکام اور ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ان کے نئے ٹرانسفارمر لگوا کر ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے میرپورخاص کربلا بن گیا ہے شہر میں بدترین پانی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے ٹینکرز اور فلٹر پلانٹ والوں کو امیر سے امیر تر بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ بجلی نہ ہونے کے وقت جرنیٹر نہیں چلاتے ہیں ڈیزل کا پیسہ خرد برد کر لیا جاتا ہے شہر کے 80فیصد علاقے جن میں کھار پاڑہ ٹورآباد اقبالنگر ڈھولن آباد سیٹلایٹ ٹاون مسلم آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں اس وقت پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیں نئی کالونیوں اور وی آئی پی علاقوں میں جہاں کی آبادی صرف 20فیصد ہے ان علاقوں میں دن میں تین ٹائم پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ 80فیصد علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی مصنوعی طور پر بند کر رکھی ہے زرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے شہرمیں ٹینکر مافیا نے شہروں کو پانی سپلائی کرنے پر فی ٹینکر 1500سے 2000ہزار روپے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ فلٹر پلانٹ والوں اور دُکانداروں نے بھی دس لیٹر پانی کے کین کی قیمت دس روپے بڑھا کر پندرہ سے 25روپے کر دی ہے شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف سیٹلائٹ ٹاون اور دیگر علاقوں میں خواتین اور بچوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پانی دو پانی دو کے نعرے لگائے شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پینے کے مصنوعی قلت پیدا کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی ہری رام نوٹس کیوں نہیں لیتے جبکہ شہریوں نے پیپلزپارٹی کے 17یوسیز کے چیئرمینوں کو بلدیاتی انتخاب میں ووٹ دیکر جیت دلوائی ہے ۔
گھنٹوں بجلی بند کرنے کے باوجود بلوں میں کمی نہ آسکی حیسکواور سیپکو خراب ٹرانسفارمرز بھی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں
Jul 05, 2022