گڈو فیڈر میں نوجوان ڈوب گیا

Jul 05, 2022


کشمور(نامہ نگار ) کشمور‘بڈانی کے نزدیک بی ایس فیڈر گڈو فیڈر میں 18 سالہ عمران علی سومرو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق  ورثاء  کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کی تلاش جاری ہے  ۔اطلاع کے باوجود انتظامیہ نہ پہنچ سکی ماں کی بیہوشی کے دورے. آپنے مدد آپ کے تحت غوطا خور اسوقت بھی نوجوان کی  تلاش جاری ہے۔

 2مغوی ہندوئوں کی بازیابی 
کیلئے مظاہرہ و دھرنا
شہدادکوٹ (نامہ نگار) شہدادکوٹ میںہندو پنچائیت نے سندھ میں ہندو برادری کے اغوا اور لوٹ مار کے و خلاف بابا ہردا رام مندر سے ریلی نکالی اورمظاہرہ کیا نیز پریس کلب اور کوٹو موٹو چوک پر دھرنا دے کر آدیش کمار اورپریا کماری کی بازیابی کے نعرے لگائے ۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر  ڈاکٹر پریم چند اور دیگر نے کہاکہ سندھ میںہندو برادری کے لوگوں کے اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔سکھر کی  پریا کماری کے اغوا کو ایک سال گزر چکا لیکن ریاست خاموش ہے۔ رانی پور کے8 سالہ آدیش کمار کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ آدیش کمار اور پریا کماری کو بازیاب کروا کرہندو برادری میں پھیلی بے چینی کو ختم کیا جائے۔
6اضلاع میں ٹیلی کمیونیکیشن 
سروسز کے 3 منصوبے شروع
حیدرآباد (نامہ نگار ) سندھ کے 6اضلاع دادو‘ جامشورو‘ بدین‘ حیدرآباد‘ لاڑکانہ‘ قمبرشہداد کوٹ میں 5ارب روپے کی لاگت سے 2ہزار کلومیٹر آپٹک فائبر بچھانے ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے 3 منصوبے  وفاقی حکومت شروع کررہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے 40لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا جس میں تعلیم اور صحت کے سیکڑوں ادارے بھی مستفید ہونگے۔ یہ منصوبے وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے ذریعے 16ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں