حیدرآباد/سکھر/نوابشاہ /نوشہروفیروز )نامہ نگاران) اندرون سندھ طوفانی بارشوں نے تباہی پھیلا دی ۔ہالانی سے نامہ نگار کے مطابق نوشہرو فیروز اور گرد و نواح میں برسات کا سلسلہ جاری ہے ، طوفان میں گھر پر درخت گرنے سے 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے، برسات سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے، دوسری طرف گاؤں اللہ واریو چنہ میں تیز طوفان کیساتھ بارش میں کجھور کا درخت زاہد چنہ کے گھر پر گر گیا اور گھر کے ملبے تلے دب کر نذیر چنہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سکھر سے نامہ نگار کے مطابق سکھر روہڑی کندھرا سمیت گرد نواح کے علاقوں میں پیر کی سہہ پہر ہونے والی مون سون کی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی شہریوں نے مون سون کی پہلی بارش کو خوب انجوائے کیا شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم سے لطف اندورز ہونے کیلئے دریائے سندھ کے کنارے زیر پوائنٹ پارک ، پیرزادہ پارک ، لطیف پارک سمیت شہر کے دیگر تفریح مقامات پر پہنچ گئے ۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کا کہنا تھا کہ سپیکو کی جانب سے شیڈول سے ہٹ کر گھنٹوں بجلی کی بندش کی جارہی ہے شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش کی وجہ سے دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں ۔گولارچی سے نامہ نگار کے مطابق گولارچی میں قیامت خیز گرمی اور حبس کے بعد پیر کے روز شام 6 بجے زبردست گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا آغاز ہوا بارش کا سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بغیر وقفے جاری رہا جس کے باعث پورا علاقے جل تھل ہوگیا آب نکاسی کا نظام درہم برہم اور بجلی غائب ہو کئی گلیوں اور سڑکوں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی شہر کے مختلف علاقوں میں واقع محلوں کوکڑی پاڑا، جاکھرہ محلہ کھچی باڑا کچی ابادی بینظیر بھٹو کالونی سمیت سینکڑوں گھروں میں برساتی پانی داخل ہوگیا نشیبی علاقوں میں دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہوگیا ۔پنگریو سے نامہ نگار کے مطابق پنگریواورملحقہ علاقوں میں گزشتہ روزہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوگئی اورموسم خوشگوارہوگیا پنگریوکے علاوہ دیگرنواحی قصبوں دیہاتوں اورشہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی ۔کشمور سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور اس کے گردونواح علاقوں میں مون سون کا دوسری طاقتور سسٹم داخل تیز بارش شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوش گوار ہوگیا شہریوں نے بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کے اہم ترین ڈی سی روڈ پر مین نالے گندگی سے اٹ گئے نکاسی کا گندا پانی روڈ پر جمع ہو گیا جس کے باعث شہری پریشان عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نااہل میونسپل انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے غفلت کے باعث شہر کے مصروف ترین ڈی سی روڈ پر شمس پمپ کے سامنے برساتی پانی بڑنے سے نکاسی کا نالہ پھٹ گیا جس کے باعث بارش اور نکاسی کا گندا پانی تالاب کی صورت اختیار کر گیا۔پڈعیدن سے نامہ نگار کے مطابق اندرون سندھ پیر کی دوپہر شروع ہونے والی مون سون کی موسلادھار بارش نے تباہی پھیلادی۔پڈعیدن سمیت گردنواح کے علاقوں پھل ،دریاخان مری،نوشہروفیروز،لاکھاروڈ،بھریاروڈ،بھریاسٹی،پکاچانگ،امن چودگی،کوٹ لالو،کلہوڑا اسٹیشن،پیر صادق سمیت دیگر میں بادل خوب برسے اور ہر طرف جل تھل کردیا ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے شدید بارش کے باعث کچے مکانات کو نقصان پہنچا، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوکر رہ،14 گھنٹہ بجلی کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا،پڈعیدن کا ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گلیاں اور بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،جبکہ مین بازار میں مسلسل بارش کا پانی کھڑا رہنے سے جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے ہیں ۔روہڑی سے نامہ نگار کے مطابق پیر کے روز صبح سے آسمان پر بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد دوپہر کو تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا جسکی وجہ سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا جبکہ بیشتر شہری علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے پانی کا بحران پیدا ہوگیا جسکی وجہ سے بجلی اورپانی کی بندش سے شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔
نواب شاہ سے نامہ نگار کے مطابق نواب شاہ اور گردونواح میں موسم گرما پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ مون سون کی پہلی بارش سے خریف کی کاشت شدہ فصلوں پر جو پانی کی کمی کی وجہ سے سوکھ ررہی تھیں پربھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے،حسب روایت حیسکو نے بارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی بجلی کی سپلائی بند کردی ۔