ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید صفائی پلان پر عملدر آمد کا آغاز کردیا اور شہر اولیاء کی مرکزی شاہراؤں اور معروف چوکوں کی مرحلہ وار واشنگ شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں نشتر چوک کی مکینکل سوئیپنگ اور پانی سے دھلائی کی گئی اور چوک سے منسلک شاہراؤں سے مٹی اور دھول کو واش کردیا گیا۔ واشنگ سے نشتر روڈ، ڈسٹرکٹ جیل روڈ،جمیل آباد روڈ اور غوث الاعظم روڈ نکھار دیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں عید گاہوں اور جامعہ مساجد کی صفائی ستھرائی کی جائے گی اور انہیں عرق گلاب ملے پانی سے دھوکر مہکایا جائے گا۔ عید گاہوں اور مساجد جانیوالی سڑکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے لائم لائننگ بھی کی جائے گی۔