ملتان ( سماجی رپورٹر )انرویل انٹرنیشنل نے انرویل ڈسٹرکٹ 340کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ انرویل ڈسٹرکٹ 340 ملتان سمیت گردونواح کے شہروں سے 8کلبز شامل ہیں کلبز نے متفقہ طور پر رضوانہ تبسم درانی کو چیئرمین منتخب کر لیا تفصیلات کے مطابق انرویل انٹرنیشنل میں انٹر نیشنل انر ویل بورڈ ڈائریکٹر فیروزہ آواری نے سابق چیئرمین رضوانہ تبسم درانی انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی درخواست پر انرویل انٹرنیشنل سے نیا انرویل ڈسٹرکٹ 340 منظور کرایا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بزریعہ ای میل انرویل پاکستان کی نیشنل ریپذنٹیٹو نریمان صدیقی کو اطلاع دی جوانہوں نے رضوانہ تبسم درانی سے شیئر کی رضوانہ تبسم درانی نے بطور انرویل ڈسٹرکٹ 343 میں رہتے ہوئے ریکارڈ سماجی فلاحی اور فیلو شپ کے کام کئے، رضوانہ تبسم درانی کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں سماجی خدمات کے تحت لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں اور انرویل ڈسٹرکٹ کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے، اب میرا مقصد یتیم بے سہارا بچوں خواتین کے لیے شیلٹر ہوم بنانے کا ہے جس کے لیے بھرپور کوشش کروں گی۔
یتیم بے سہارا بچوں خواتین کیلئے شیلٹر ہوم بنائیںگے:رضوانہ تبسم
Jul 05, 2022