ملتان ( نمائندہ خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہاکہ بڑی عید پر شہری بڑی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھیں قربانی کے جانوروں کا چارہ اور دیگر اشیاء سیوریج لائنوں نالیوں اور نالوں میں ہرگز نہ پھینکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید الاضحیٰ کے حوالے سے شہریوں کو اپنے ایک پیغام میں کیا۔ ایم ڈی واسا نے شہریوں کو مزید آگاہ کیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران تمام آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں شہر بھر
میں فراہمی و نکاسی آب کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آپریشنل اور مینٹی ننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام افسران کے بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں مون سون سیزن کے حوالے سے بھی متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے خصوصاً سیوریج ڈویژنوں کو مساجد، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے راستوں پر نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی انتظام کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
عید پر واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ‘ فراہمی و نکاسی آب بلاتعطل جاری رہیگی‘ ایم ڈی
Jul 05, 2022