کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈرہرمن پریت کا میلبورن رینیگیڈز کیساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیاہے۔میلبورن رینیگیڈز نے ہرمن پریت کور کو ویمنز بگ بیش لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے دوبارہ سائن کیا ہے، کلب نے معاہدے کا پیر کو اعلان کیا ہے ۔33 سالہ بھارتی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو بی بی ایل کے ساتویں سیزن میں میلبورن رینیگیڈزکی طرف سے سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی کھلاڑی تھی۔