آل پاکستان انٹرورسٹی ہینڈبال چیمپئن شپ یونیورسٹی سنٹرل پنجاب نے جیت لی

Jul 05, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انٹرورسٹی ہینڈبال چیمپئن شپ یونیورسٹی سنٹرل پنجاب نے جیت لی۔چیمپئن شپ غلام محمد آباد گریجوایٹ سکول میں منعقد ہوئی جس میں 74یونیورسٹیز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔تقریب میں سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری اور ان کے بیٹے حاجی افتخار اکرم مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب گروپ آف کالجز رفعت اقبال،ڈائریکٹرسپورٹس چوہدری محمد ارشد ستار،ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالجز خالد یعقوب، جنرل سیکرٹری جی ایم آباد کلب ظفر اقبال،نصیر احمد (واپڈا کوچ)،طارق اقبال(واپڈاکوچ)،چوھدری ساجدضیا(یو سی پی کوچ)،آصف علی(یو سی پی کوچ)،عتیق الرحمان،مہران علی،فرحان علی،عثمان ظفر،یسین ظفر،محمد عدیل، فیصل ڈوگر،شہروز،وارث علی،رانا وقار، علی حسن،صدام حسین اور دیگرموجود تھے۔مہمان خصوصی سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، حاجی افتخار اکرم، پرنسپل ظہور جوھرنے یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کی جانب سے کوچ ساجد ضیا کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔ تقریب کے دوران احسان ہینڈبال کلب اور جی ایم آباد ہینڈبال کلب کے مابین ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا۔

مزیدخبریں