کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کراچی (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت کھلاڑیوں نے نوکریاں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ فوکس تو کھیل پر ہی ہے، لیکن روزگار کی فکر ختم ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے کلچر میں کھلاڑیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں جتنی ہوں گی، اسپورٹس کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔اظفر یعقوب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کیا جائے۔ہاکی کے کھلاڑی عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ پریشان ہیں، لیکن تاحال ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن