رپورٹس کے مطابق ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 25 ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک کھیلے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی براڈ کاسٹنگ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار جیسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا ، اسپائے کیم، ہاک آئی اور بگی کیم کی مدد سے کے پی ایل کی کوریج کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کے پی ایل ٹو کے لیے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو دی گئی ہے۔