کراچی:ملک کے کمرشل بینکوں نے بھی عوام پر بوجھ بڑھا دیا۔ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے چارجز میں اضافہ کردیاگیاہے۔ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے 23.44 روپے وصول کئے جائیں گے ۔پہلے 18.50 روپے کاٹے جاتے تھے۔کچھ بینکوں نےاپنے کسٹمرز سے چارجز وصول کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ باقی بینک بھی کچھ ہفتوں میں اس پالیسی کو نافذ کرنے والے ہیں۔ یہ چارجز متعلقہ بینک کے علاوہ دیگر بینک موصول کریں گے۔