اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لگژری اشیا پر پابندی ختم کردی۔واضح رہے اس سے قبل پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے آتے ہی ہفتے کی چھٹی ختم کی تھی پھر اس فیصلے کو واپس لیا،پینشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اس فیصلے کو بھی واپس لیا گیا،بجلی کی بچت کرنے کے لیے منی لاک ڈاون لگایا پھر اس فیصلے کو بھی واپس لینے کے بعد اب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر 30 جون 2022 سے پابندی کے خاتمے کی توثیق کردی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے پاکستانی روپیوں میں درآمدات کی اجازت کے علاوہ پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکی بھی منظوری دے دی ہے۔
ہفتے کی چھٹی ختم کرکے یوٹرن،پنشن و تنخواہوں میں اضافے کا یوٹرن،بجلی کی بچت لیے مارکیٹ ٹائمنگز پر یوٹرن کے بعد حکومت کا ایک اور لمبا یوٹرن
Jul 05, 2022 | 20:58