طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی لگا دی ۔افغان حکومت کے ترجمان محمد صدیق عاکف مہاجر نے پابندی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک حکم نامے کے متن کی تصدیق کی ہے۔24 جون کو جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق یہ احکامات سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے جاری کیے ہیں۔
مراسلے میں کابل اور تمام صوبوں میں موجود بیوٹی پارلرز کو اپنا کام سمیٹنے کیلئے ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ ایک ماہ میں بیوٹی پارلرز بند ہوں گے جس کی رپورٹ حکومت کو بھیجی جائے گی۔مراسلے میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، حکومتی ترجمان عاکف مہاجر نے کہا جب ایک بار پارلرز بند ہوجائیں گے اس کے بعد ہم میڈیا کو وجہ بتائیں گے۔