وزیر اعلیٰ جی بی کی جعلی ڈگری کی خبر ”نوائے وقت “نے16مئی کو شائع کی تھی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی لاءکی جعلی ڈگری ہو نے کی خبر ”نوائے وقت “نے16مئی کو شائع کی تھی جس میں واضح طور پر یہ بتا یا گیا تھا کہ یو نیورسٹی آف لندن نے نہ صرف خالد کورشید خان کی قانون کی ڈگری کو جعلی قرار دیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ اس ڈگری پر موجود دستخط اور مہر بھی جعلی ہے ،خبر میں تفصل کے ساتھ یہ بتا یا گیا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو یو نیورسی آف لندن کی طرف سے ڈگری کے جعلی ہو نے بارے آگاہ کیے جا نے کے بعد ایچ ای سی نے چیف کورٹ گلگت بلتستان کو لیٹر کے ذریعے آگاہ کیا ہے ،اب خالد خورشید خان کی ڈگری جعلی ثابت پر انہیں نا اہل دیا گیا جس کے بعد ان کےخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا کیو نکہ جعلی ڈگری کے ذریعے انہوں نے گلگت بار کی رکنیت حاصل کر رکھی تھی اور وہ بطور وکیل مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور یہی ڈگری انہوں نے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کا انتخاب لڑے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور وزیراعلی کے عہدے پر پہنچے ۔
خبر شائع

ای پیپر دی نیشن