تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے دم توڑگئے


تھرپارکر (این این آئی)ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید7 بچے دم توڑ گئے۔محکمہ صحت تھرپارکر نے تصدیق کی کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں نومولود سے لےکر 5 سال تک کے بچے شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 435 ہوگئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاو¿ن کے شیدی گوٹھ میں ہیضے سےخاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متعلقہ سرکاری اسپتال میں 300 سے زائد افراد ہنگامی حالت میں لائے گئے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق متعدد افراد ہیضے کا شکار ہیں،گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے۔
تھر 7 بچے جاں بحق 

ای پیپر دی نیشن