چیئرمین پی ٹی آئی،بہن، بہنوئی، اہلیہ کی آج اینٹی کرپشن طلبی 

لاہور+اوکاڑہ+اسلام آباد(خبر نگار+نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اراضی کرپشن سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کولیہ اراضی سکینڈل میں طلب کیا گیا ،سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بشریٰ بی بی کو بھی آج طلب کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی کو اپنے گاو¿ں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیاگیاہے۔ترجمان نے بتایاکہ بشریٰ بی بی پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے من پسندٹھیکیداروں کو غیرقانونی طور پر ٹھیکے دلوائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کوپابندکیاگیاہے وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا مو¿قف پیش کریں، اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اوربنی گالاکی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہے۔اسلام آباد سے نا مہ نگار کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)اور ان کی اہلیہ بشری بی بی190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں وہ نیب کی جانب سے طلب کی گئی دستاویزات بھی ہمراہ لائے اور نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کیے ،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی سے الگ الگ سولات کیے اور پوچھ گچھ کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن