بھرپور سیاسی قوت کیساتھ میدان میں اتریں گے، جہانگیر ترین 


لاہور(نوائے وقت رپورٹ، این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔جہانگیر خان ترین سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چودھری نے ملاقات کی، ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل بارے بات چیت کی گئی۔عامر کیانی اور عون چودھری نے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں بارے جہانگیر ترین کو اعتماد میں لیا۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا، پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن، ممبر سازی مہم اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیںجبکہ پارٹی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربھی ایکٹو کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اورصدرعبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد درخواست دی جائے گی، رجسٹریشن کا عمل رواں ہفتے مکمل کرلیا جائے گا۔پارٹی کی سر گرمیوںسے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے فیس بک لانچ کردیاگیاہے جبکہ آفیشل ٹوئیٹراکاﺅنٹ بھی ایکٹیو کردیا گیا ہے۔فیس بک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ جہانگیر ترین اورعلیم خان کی میڈیا ٹیمیں مشترکہ طور پرچلائیں گی۔آئی پی پی کے آفیشل فیس بک پیج کے کورفوٹو میں پارٹی پرچم کی تصویر نمایاں ہے۔آفیشل فیس بک پیج کے کور فوٹو پر پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی تصویربھی نمایاں ہے۔
جہانگیر ترین

ای پیپر دی نیشن