اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں یوتھ جنرل اسمبلی کی بنیاد رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فہد شہباز کو یہ ایوارڈ ملنا پاکستانی نوجوانوں کی مثبت سوچ اور جدوجہد سے معاشرے میں تبدیلی لانے کی روشن مثال ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں فہد شہباز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہیں پاکستان کی اصل پہچان اور معمار جو عمارتیں نہیں مثبت سوچ کے دیئے جلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، باکسر تیمور خان اور فہد شہباز جیسے شاہین صفت پرعزم نوجوان ہی پاکستان کی شان اور قابل تقلید مثال ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کی پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد
Jul 05, 2023