24گھنٹوںمیں 1252ٹریفک حادثات 716ا‘افراد زخمی 


 لاہور(نامہ نگار) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1252ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 716افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیںہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔611معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ حادثات میں 595ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 575مسافراور165پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ‘ صوبائی درالحکومت238متاثرین کےساتھ پہلے فیصل آباد88حادثات میں 89متاثرین کےساتھ دوسرے ملتان86دثات میں 79متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...