لاہور(نامہ نگار) لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینی کمپنی نے سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے کیمرے اور دیگر اہم سامان درآمد کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا تھا جس پر عملدآمد کرتے ہوئے نجی چینی کمپنی نے کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز سمیت دیگر تکنیکی اشیاءامپورٹ کر لیں۔ نجی کمپنی کو 14 اگست تک دو ہزار مزید کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ بھی دیا گیا ہے۔ فیشل ریکگنائزیشن سسٹم سمیت تمام سافٹ وئیرز کو بھی مکمل فعال کیا جائے ا۔ مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے کیے گئے معاہدے کے مطابق چینی کمپنی اپنے خرچ پر سیف سٹیز پراجیکٹ کو مکمل فعال بنانے کی ذمہ دار ہے اور اس ضمن میں حکومت کو کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔ سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے مشینری کی جلد درآمد یقینی بنانے کیلئے طویل مذاکرات اور درجنوں ہائی لیول اجلاس ہوئے۔ کیمروں اور سافٹ وئیر کے فعال ہونے سے سکیورٹی و مانیٹرنگ کا عمل مزید مو¿ثر ہو گا جبکہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گا۔
سیف سٹی پراجیکٹ ‘ چینی کمپنی نے کیمرے‘ دیگر اہم سامان درآمد کرلیا
Jul 05, 2023