لاہور(نامہ نگار)ہیئر پولےس نے نجی ےونےورسٹی کی 39سالہ ملازمہ شازےہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ شازیہ نجی یونیورسٹی میں صفائی کا کام کرتی تھی اور گرفتار ملزم نعمان کے مقتولہ کےساتھ تعلقات تھے، دو ماہ قبل ملزم کی شادی کسی اور جگہ ہوگئی لیکن ملزم اور مقتولہ کا آپس میں رابطہ رہا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شازیہ بی بی سے تعلقات کا راز ظاہر ہونے کے ڈر سے قتل کا منصوبہ بنایا۔ ملزم نعمان موٹر سائیکل پر شازیہ کو نجی یونیورسٹی سے ساتھ لے کر آیا جہاں ملزم نے گلے پر قینچی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔