فیصل آباد، مدینہ فانڈیشن کے زیر اہتمام 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی


فیصل آباد (اے پی پی)مدینہ فانڈیشن کے زیر اہتمام دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے امین کیمپس میں 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر امان اللہ، ہیڈ آف این بی ایس ڈاکٹر عظیم، ہیڈ آف سی ایس ڈاکٹر ماجد اور چیف سکیورٹی آفیسر میجر(ر) عابد حسین سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں نو بیاہتا جوڑوں کو ضروری جہیز اور نقد تحائف بھی دیئے گئے جبکہ اس پرمسرت موقع پر تمام خاندانوں کے لیے کھانے کے بہترین انتظامات بھی کئے گئے تھے۔ اس موقع پر بیاہے جانے والے افراد کی خوشی دیدنی تھی اور انکا کہنا تھا کہ مدینہ فانڈیشن اس مشکل دور میں نکاح جیسے نیک عمل کو مستحقین کیلئے جس طرح آسان بنا رہا ہے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہے۔یادرہے کہ مدینہ فانڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب ہر چند ماہ بعد تواتر سے منعقد کی جاتی ہے۔ تقریب میں بعد از نکاح تمام نئے جوڑوں کے حق میں دعائے خیر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اجتماعی شادی 

ای پیپر دی نیشن