الجیرز(این این آئی)الجزائر کے مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر یوسف بلمہدی نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں الجزائر کے 50 سے عازمین حج کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے ان اموات کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر یلمہدی نے کہا کہ حج کے دوران لاپتہ حاجیوں میں سے ایک کی موت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال حاجیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ بعض کو کئی دنوں بعد وطن واپس کیا جاتا ہے۔وزیرمذہبی امور نے ملک میں مذہبی اتھارٹی کے تحفظ میں ائمہ کے اہم کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے حج سیزن کا اس کے آغاز سے اختتام تک پچھلے دو موسموں سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
سعودی وزارت مذہبی امور