افغانستان میں بیوٹی پارلرزپر پابندی ‘ لائسنس منسوخ 

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی۔ طالبان حکومت کے محکمہ اخلاقیات کے ترجمان محمد عاکف نے افغان چینل سے گفتگو میں کہا طالبان رہنما کی جانب سے جاری زبانی احکامات کے بعد کابل سمیت مختلف صوبوں میں بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ احکامات کے تحت کابل میونسپلٹی میں قائم تمام بیوٹی پارلرز کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے۔ اس سے قبل طالبان خواتین اورلڑکیوں کے تعلیمی اداروں ، پارکس، سینما اور دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان کو خواتین پر عائد کی گئی ان پابندیوں کے باعث عالمی تنقید کا سامنا ہے۔
بیوٹی پارلرز 

ای پیپر دی نیشن