خاتون محتسب پنجاب نبیلہ خان نے فرحت گلزارکوان کا وراثتی حق دلادیا


لاہور(لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نبیلہ خان نے انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹ ایکٹ 2021 کے مطابق درخواستگزارفرحت گلزارخاتون کوان کا وراثتی حق دلادیا ۔ جس میں درخواستگزارفرحت گلزارکوان کے وراثتی حصہ کے مطابق 1 مرلہ اور7 سرساہی جگہ دلوانے کا معاملہ طے پایا۔ درخواستگزارنے انصاف کی فراہمی اور ان کے آپس میں سلوک کو برقرار رکھنے پر محکمہ خواتین محتسب اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ محتسب نبیلہ خان نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی فراہمی کو ہر طرح سے یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین کی جائیدادوں کی بازیابی کے لیے خواتین محتسب کا ادارہ موجود ہے جہاں وہ جب چاہیں رابطہ کرسکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن