لاہور (نیوز رپورٹر) سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ملک کے محنت کشوں نے آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا اور اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن میں اسلاموفوبیا کی بھرپور مذمت کرے اسلامک عالمی باڈی اقوام متحدہ کے فیصلہ کے خلاف سویڈن میں عملدرآمد کے فقدان کی مذمت کرے اس موقعہ پر کارکنوں نے سویڈن میں اسلاموفوبیا کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی منعقد کی جس میں خواتین اور کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی اسے خورشید احمد جنرل سیکرٹری اسامہ طارق حسن منیر بھٹی نوشیر خان سلمیٰ یاسمین و دیگر فیڈریشن کے نمائندگان نے خطاب کیا۔
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کےخلاف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام ’یوم احتجاج ‘منایا گیا
Jul 05, 2023