کچھ لوگوں نے پی پی قیادت کی کردار کشی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے:نرگس فیض

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے بغیر تصدیق کئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی کردار کشی کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نہ صرف اپنا بلکہ اپنے سٹاف کا بیرونی ممالک کا سارا خرچہ اپنی جیب سے کرتے ہیں ۔جس کو تصدیق کرنے کا شوق ہے وہ وزارت خارجہ سے کرسکتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ محترمہ آصفہ بی بی پولیو کی سفیر ہیں اور جاپان پولیو کا سب سے بڑا ایک ڈونر ملک ہے۔ آصفہ بی بی بھی اپنے ذاتی خرچ پر جاپان کی دعوت پر جاپان گئی ہیں، مگر کچھ عقل سے پیدل لوگ ہماری لیڈر شپ کے اس ملکی مفاد میں کئے گئے دورے پر بھی بلاوجہ کی تنقید کررہے ہیں۔ ایسے عناصر کی گھٹیا سوچ کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن