لاہور(کلچرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے فنکاروں کی خدمات کے اعتراف اور انکی سماجی و معاشی سرپرستی کیلئے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ2023-24کے لئے درخواستوں کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں جن میں فلم،ٹی وی، ریڈیو، تھیٹر، میوزک، رقص، پینٹنگ، خطاطی، مجسمہ سازی، تکنیکی شعبہ جات،ایڈیٹرز، ساو¿نڈ ریکارڈرز، لائٹس مین، کیمرہ مین، سٹنٹ مین،میک اپ آرٹسٹ شامل ہیں،میں آرٹسٹ اپنی درخواستیں لاہور آرٹس کونسل الحمراء، پنجاب آرٹس کونسل اور متعلقہ ڈویڑنل ڈائریکٹر آف پنجاب آرٹس کونسل میں جمع کروا سکتے ہیں۔درخواست گزار کی اہلیت کے لئے 25برس کا تجربہ لازم ہے جبکہ 35ہزار سے کم آمدنی والے آرٹسٹ ہی ”آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اپنی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں مرد فنکاروں کے لئے عمر کی حد کم از کم 50جبکہ خواتین کے لئے عمر کی حد کم از کم 45برس رکھی گئی ہے۔واضح رہے اس پروگرام میں صرف صوبہ پنجاب کے آرٹسٹ ہی 04اگست تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔خواہش مند فنکار محکمہ اطاعات وثقافت کی ایپ ”فنکار“کو گوگل پلے سٹور سے ڈاو¿ن لوڈ کر کے اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔علاوہ ازیں معذور فنکاروں کے لئے عمر و تجربہ کی کوئی قید نہ ہے۔مزید براں تمام فنکاروں کی موجودہ وہ فہرست جسکی بنیاد پر وہ ماہانہ وظیفہ وصول کر رہے ہیں،رواں مالی سال 2022-23کے اختتام پر کینسل تصور ہونگی۔مالی سال 2023-24میں وظیفہ /مالی امداد حاصل کرنے کے اہل صرف وہ فنکار ہوں گے ۔جو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت اپنا درخواستیں جمع کروائیں گے اور جو فنکار درخواست نہیں دیں گے وہ مالی سال 2023-24میں وظیفہ/مالی امداد کے اہل تصور نہیں ہونگے۔
آرٹسٹ سپورٹ فنڈکےلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا
Jul 05, 2023