حافظ آباد :ڈکےتی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کا جےنا دوبھر کردےا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر حافظ آباد کی حدود مےںپولےس ملازم کے گھر 54لاکھ روپے سے زائد کا ڈاکہ ڈالنے والے ملزمان کا پولےس تھانہ صدر 2ہفتے گزرنے کے باوجود بھی سراغ نہ لگا سکی جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ مےں ڈکےتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں نے عوام کا جےنا دوبھر کردےا۔تفصےلات کے مطابق قرےبا ً دوہفتے قبل 6/7 مسلح ملزمان پولےس کی وردےوں مےں پولےس ملازم مجاہد ارشد کے گھر مدےنہ شوگر ملز کے قرےب آئے جہاں انہوںنے اہل خانہ کو ےرغمال بنا کر 18لاکھ 80ہزار روپے ، 35لاکھ روپے سے زائد کے زےورات اور دےگر قےمتی سامان لوٹا اور فرار ہوگئے ۔پولےس تھانہ صدر مقدمہ کے انداراج کے باوجود تاحال نہ توملزمان کا سراغ لگاسکی ہے اور نہ ہی کسی ملزم کی گرفتاری عمل مےں آسکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن