گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پےپلزکالونی مےں گھرےلو تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دےا ،مقتول کی نعش ہسپتال منتقل ،پولےس نے مقدمہ درج کرلےا ،بتاےا گےا ہے پےپلز کالونی زےڈ بلاک کے رہائشی قاسم کا اپنے بھائی عاصم کے ساتھ کچھ عرصہ سے گھرےلو تنازعہ چلا آرہا تھا اسی تنازعہ پر ان کے درمےان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گےا تو طےش مےں آنےوالے ملزم قاسم نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی عاصم کو موت کے گھاٹ اتار دےا ،تاہم واقع کی اطلاع ملنے پر پےپلز کالونی پولےس بھی موقع پر پہنچ گئی ، مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کرکے پولےس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔
گوجرانوالہ: گھرےلو تنازعہ پرفائرنگ کرکے بھائی کوقتل کر دیا
Jul 05, 2023