گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں عالم اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی شرمناک اور گھٹیاحرکت ہے اس گستاخی کی جتنی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس غلیظ اور قبیح حرکت نے دنیا کے تمام مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی جو کفار کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔آزادی اظہار کی آڑ میں کسی بھی مذب کے مقدسات کی توہین ناقابل معافی جرم ہے۔اسلامی مقدسات کی اہانت مغربی ممالک میں تسلسل سے جاری ہے جسے روکنے کیلئے مسلم امہ میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے اگر مسلم دنیا وحدت کے قرآنی اصول پر عمل پیرا ہو جائے تو اس طرح کے عمل بارے کوئی سوچے گا بھی نہیں۔انہوں نے کہا کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کی توہین کی قطعاً اجازت نہیں دیتا حکومت وقت اس ایشو پر اپنااصولی موقف دے۔