انگلینڈ اور لیور پول کے سابق مڈفیلڈر سٹیون جیرارڈ کو سعودی فٹبال کلب الاتفاق کا مینجر مقرر کر دیا گیا۔کلب کے چیئرمین خالد الدبل نے کہا ہے کہ بلا شبہ سٹیون جیرارڈ کی موجودگی ہماری لیگ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ الاتفاق کلب گزشتہ سیزن میں 16 ٹیموں پر مشتمل سعودی پرو لیگ میں ساتویں نمبر پر تھا۔سٹیون جیرارڈ گزشتہ سال اکتوبر میں ایسٹن ولا کے منیجر کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد سے کام سے باہر تھے انہوں نے سعودی کلب کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔جیرارڈ 2016 میں کھیل سے ریٹائر ہو گئے تھے اور ان کا پہلا انتظامی کردار سکاٹش کلب رینجرز میں تھا، انہوں نے 2018 میں Ibrox کی قیادت سنبھالی اور 2020-21 میں 10 سالوں میں کلب کو ان کا پہلا سکاٹش پریمیئر شپ ٹائٹل جتوایا۔