ملکی زرمبادلہ ذخائر 28 جون کو ختم ہوئے ہفتے میں 36 کروڑ 57 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 28 جون تک 14 ارب ستاون کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 49 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے