کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 655پوائنٹس کے اضافے سے 80,888 تک پہنچنے کے باوجودشیئرز کی فروخت سے انڈیکس تیزی سے گھٹ گیا اور ایک موقع پر مارکیٹ میں منفی رحجان کے ساتھ99پوائنٹس کا خسارہ بھی دیکھا گیا۔ مجموعی سرمائے میں 19ارب43کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ 106کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس میں 49.13 پوائنٹس کے اضافے سے80282.80پوائنٹس پر بند ہوا۔