لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ، حکومت پنجاب کی طرف سے مشاورتی ورکشاپس کا انعقاد وہاڑی، بہاولنگراور جھنگ کے اضلاع میں کیا گیا۔ ان ورکشاپس میں وہاڑی، بہاولنگراور جھنگ کی سرکاری و سماجی شخصیات اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ پراجیکٹ کے ماہرین نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے تحت صوبہ بھر کے اضلاع میں مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کا مرحلہ وار عمل شروع کر دیا ہے تا کہ اراضی ریکارڈ میں ایک مالک، ایک ونڈا کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ اراضی کی تقسیم کیلئے حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے اراضی سنٹرز پر کھیوٹ کی تقسیم کے متعلق تفصیلی معلومات اور سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ عوام اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ ، حکومت پنجاب کی طرف سے مشاورتی ورکشاپس
Jul 05, 2024