محرم سکیورٹی انتظامات مکمل ‘ صوبہ بھر میں 586 مقامات حساس قرار

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمدکے پیش نظر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 38 ہزار سے زائد مجالس اور 10 ہزار7 سوسے زائد جلوس منعقد ہونگے،یکم سے 10محرم کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر4 لاکھ 57 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ 586 مقامات حساس مجموعی طور پر146 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے۔صوبائی دارالحکومت میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔مجالس سکیورٹی پر 66 ہزار اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 45 ہزار سے زائد رضا کار (والنٹیرز) معاونت فراہم کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن