زابل میں 31  لاکھ افغانی کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر مکمل 

کابل  (نوائے وقت رپورٹ )  افغان صوبہ زابل دیہی تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع ترنک جلدک میں 30 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کاکام مکمل کردیاگیا۔سپین بند گاؤں میں 31 لکھ 78 ہزار 577 افغانی کی لاگت سے 28 میٹر لمبائی اور 3 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم میں 13,200 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح برقرار ، علاقے کے مکین سیلاب کے خطرے سے محفوظ ، بنجر زمینیں سیراب اور کسانوں کو بہت سی سہولیات میسر ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن