لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے لیجنڈ چیمپئنز لیگ میں ویسٹ انڈیز کو29رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 194رنز بنائے ۔ شرجیل خان 35شعیب ملک 54 ‘عامر یامین 29 رنز بناسکے ۔ویسٹ انڈین لیجنڈز ٹیم 9وکٹوں پر 165رنز بناسکی ۔ ڈیوائن سمتھ65 رنز نمایاں رہے سہیل تنویر نے 4 اور شاہد آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا۔