لاہور(نیوز رپورٹر) عورت فائونڈیشن نے وفاقی بجٹ برائے سال 25-2024 پر اپنی تنقیدی جائزہ کی رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ جائزہ رپورٹ پاکستان کے معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے عورت فاؤنڈیشن کیلئے تحریر کی ہے۔ اس رپورٹ کی اہم سفارشات درج ذیل ہیں۔ •بجٹ 25-2024 میں لگائے گئے تمام تنزل پسندانہ ٹیکسوں کا نفاذ فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ •انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد 100،000 روپے ماہانہ یا12 لاکھ روپے سالانہ سے شروع کی جائے۔• عورتوں پرغربت کے بڑھتے ہوئے منفی رجحانات کے پیش نظر انہیں خصوصی ٹیکس چھوٹ دی جانی چاہیے۔