لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ پاکستان چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر خدا نخواستہ ملک میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ مون سون میں طوفانی بارشوں اور سیلابی خدشات کے پیش نظر رضاکاروں کی ریسکیو مشقوں کا اہتمام کررہے ہیں۔ بلوچستان،کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ریسکیو اورریلیف آپریشن سنٹر بنانے جارہے ہیں۔
شعبہ خدمت خلق باصلاحیت ٹیم کیساتھ ہمہ وقت تیار ہے: چوہدری محمد سرور
Jul 05, 2024