لاہور(کلچرل رپورٹر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں درودوسلام کا پیغام عام کرنیوالے عظیم روحانی پیشوا، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی المعروف لاثانی سرکار کا تیسرا عرس فیصل آباد میں شروع ہوگیا۔عرس کا آغاز مزار کی چادر پوشی سے کیا جائیگا ۔ 34ویں سالانہ محفل ذکر و نعت و سماع، ذکر الصالحین، بین المذاہب امن کنونشن میں ملک بھر سے علماء و مشائخ، سجادگان، خلفاء عظام، ڈاکٹرز، وکلاء ، سیاسی و سماجی شخصیات،صحافی و کالم نگار، بیوروکریٹ، بزنس مین اور تمام مذاہب سے وابستہ مذہبی سکالرز سمیت مریدو عقیدت مندوں، کمیونٹی ورکرز اور تمام مکاتب فکر سے وابستہ مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔